امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

ٹیکساس:امریکہ کے ٹیکساس میں ڈلاس کے مضافات میں واقع ایک یونیورسٹی کیمپس میں آج ایک نامعلوم بندوق بردارکی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ بعد میں اس بندوق بردار نے بھی اپنے کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ایک شخص بندوق لے کر نارتھ لیک کالج میں آکر فائرنگ کرنے لگا اور پھر خاموشی چھا گئی۔جس کے بعد حکام نے بندوق بردار کی تلاش کے لیے پوری یونیورسٹی کیمپس میں مہم چلائی اور یونیورسٹی کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔
ارونگ پولیس نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ وہاں اب کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے۔ افسران کیمپس میں اب بھی تلاش مہم چلا رہے ہیں تاکہ احاطے میں تمام افراد محفوظ رہیں۔ کچھ دیر بعد ارونگ پولیس نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ اب تک ہمیں موصول اطلاعات کے مطابق دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جس میں سے ایک شاید خود قاتل کی اور دوسری مقتول کی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان جیمز میک لیلین نے بتایا کہ قاتل اور مقتول کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی جا رہی ہے اور یہ کہنا قبل از وقت ہوگاکہ دونوں ایک دوسرے سے واقف تھے۔

Title: two dead including gunman in shooting at north lake college in irving | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply