اطالوی جزیرہ ایسشیا میں زلزلہ ، دو ہلاک، کئی عمارتوں کو نقصان

روم: اٹلی کے نیپلس ساحل میں سیاحوں سے بھرے ہوئے اسچیا جزیرہ میں زلزلہ کی وجہ سے دو افراد کی موت اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس دوران کئی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد لوگ ہوٹلوں اور گھروں سے باہر نکل کر تنگ سڑکوں پر آگئے۔ کئی لوگوں نے زلزلہ کے اندیشہ کے سبب جتنی جلد ممکن ہو جزیرہ سے باہر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیلی ویژن کی رپورٹوں کے مطابق اس زلزلے کی وجہ سے کاسامیسی اولا شہر کے ایک چرچ سمیت تقریباََ چھ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے مقامی کے مطابق تقریبا آٹھ بجکر 57 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔
یہ زلزلہ ایسے موسم میں آیا ہے جب سیاحوں کی آمد عروج پر ہوتی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کے کارکنوں نے ایک عمارت کے ملبہ سے دو بچوں کو زندہ نکال لیا۔ایک چرچ کے ملبہ کے نیچے دب کر ایک عورت ہلاک ہوگئی جبکہ ایک شخص کی لاش ایک منہدم مکان کے ملبہ کے نچے دبی پائی گئی۔ گزشتہ برس اٹلی میں آئے زلزلہ میں 300 افراد کی موت ہوئی تھی جن میں سے بیشتر اماترس شہر کے لوگ تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two dead children trapped after quake hits italy holiday island in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply