دھماکے کی دھمکی کے بعد ہوائی اڈے اور شاپنگ مال کو خالی کرایا گیا

کوپن ہیگن:ڈنمارک کی راجدھانی کوپن ہیگن میں بم دھماکے کی دھمکی ملنے کے بعد دو ہوائی اڈے اور دو شاپنگ مال کو خالی کرا لیا گیا۔ کوپن ہیگن ہوائی اڈے سمیت شہر کے مختلف مقامات پر بھی بم دھماکے کی دھمکی دی گئی ہے۔
دھمکی کے بعد راسکیلڈ ضلع میں واقع ہوائی اڈے اور شہر کے مرکزی حصے میں واقع ایک شاپنگ مال اور ایک دوسرے مال کو خالی کرا لیا گیا۔ ملک کے شمالی مشرقی ضلع کے ہوائی اڈے کو بھی خالی کرایا گیا۔
کوپن ہیگن منیجمنٹ اسکول کو بھی فوری طور پر خالی کرا لیا گیا لیکن بعد میں سکیورٹی چیک کے بعد تمام طالب علموں کو کالج جانے دیا گیا۔ یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دھمکی دینے کے پیچھے کس تنظیم کا ہاتھ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two danish airports shopping centres evacuated after bomb threats in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply