فلپائنی فوج کی کارروائی میں داعش کے24انتہا پسندہلاک

منیلا: فلپائن میں فوج نے ایک زبردست کارروائی کے دوران دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (دااعش) کے 24مشتبہ انتہا پسندوں /مقامی ہمدردوں کو ہلاک کر کے جنوبہ فلپائن کے دور دراز علاقہ میں واقع ان کے ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا۔
منگل کے روزفوج نے ان ٹھکانوں پر قبضہ کر کے وہاں قومی پرچم بھی لہرا دیا۔فلپائن کی مسلح ا فواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل ریستیتو پدیلا نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ سے لاناو¿ ڈیل سور صوبہ کے بوتیگ قصبہ میں فوج کی دو ہزار سپاہیوں پر مشتمل ٹکڑی کی جاری کارروائی کے دوران 6فوجی ہلاک اور درجن بھر دیگر زخمی بھی ہوئے۔
پدیلا نے مزید کہا کہ فوجی جنرلوں نے پوکتان گاو¿ں میں انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں کر کے وہاں پرچم کشائی تقریب کے بعد انہیں بوتیگ شہر کے مئیر کے حوالے کر دیا۔یہ تقریب اس مقام کے نزدیک علاقہ میں منعقد کی گئی جہاں انتہا پسند گروپ کے سرغنہ عمر اور عبداللہ ماو¿تے رہا کرتے تھے۔
واضح رہے کہ 20فروری کو قومی دارالخلافہ منیلا سے520میل کے فاصلہ پر واقع مسلم غلبہ والے خطہ بوتیگ میں تقریباً40بندوق برداروں نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کر دیا تھا۔ اس دوران بازوو¿ں اور سروں پر داعش کے جھنڈے کے نشانوں والی سیاہ پٹیاں باندھے مزید انتہا پسند جب اس حملہ میں شامل ہو گئے تو فوج کو جنگی ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے ساتھ تین بٹالینیں تعینات کرنا پڑیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twnty four terrorists killed in philippine in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply