یمن میں دو خود کش دھماکے،45ہلاک

عدن: یمن کے جنوبی شہر عدن میں دو خود کش بم دھماکوں میں کم از کم45افراد ہلاک ہو گئے۔یہ دھماکے بندر گاہی شہر عدن کے خور مقصر ڈسٹرکٹ میں فوج میں بھرتی ہونے کے لیے جمع ہونے والے نوجوانوں کے ایک بڑے گروپ کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایک خود کش کار بمبار نے فوجی بھرتی کے مرکز کے باہر ایک قطار کے قریب کار لے جاکر دھماکہ کیا جس میںکم از کم20نوجوان ہلاک ہو گئے۔ دوسرا دھماکہ پیدل بمبار نے ایک فوجی کمانڈر کی رہائش گاہ کے باہر بھرتی کے منتظر نوجوانوں کی قطار میں گھس کر کیا جس میں کم از کم25ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twin suicide bombings in aden kill 45 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply