عراق کے کرکک صوبہ میں 2 بم دھماکے،7ہلاک

بغداد: سیکورٹی میڈیا سینٹر کے مطابق جمعہ کو کرکک صوبہ میں 2 بم دھماکوں میں کم از کم 7افراد ہلاک ا ور 9دیگر زخمی ہو گئے۔پہلا دھماکہ علاقہ کے شارع القدس میں ایک بھیڑ بھاڑ والے بازار میں واقع الابرار نام کی مسجد کے قریب عین اس وقت ہوا جب لوگ افطار کی خریداری میں مصروف تھے۔

دوسرا دھماکہ اسی علاقہ میں ایک کافی ہوم کے قریب ہوا۔ ہلاک شدگان میں خواتین او بچے بھی ہیں۔ علاوہ ازیں ایک اسکول کو نشانہ بنا رک میزائل بھی مارا گیا۔کرکک میں، جہاں مئی میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں بعد ایک کرد پارٹی کے فاتح بن کر ابھرنے کے بعدترکی اور عرب باشندوں نےتنازعہ کھڑا کر دیا تھا، صورت حال پہلے ہی بہت کشیدہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twin explosions kill seven in the northern city of kirkuk in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment