بغداد میں سحری کے وقت دو کاربم دھماکوں میں27 ہلاک 80زخمی

بغداد:وسطی بغداد کی ایک تجارتی علاقہ کی دو گلیوں میں دو زبردست کار بم دھماکوں میں27افراد ہلاک اور80سے زائد زخمی ہو گئے۔یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ سحری کے لیے اشیائے خورد ونوش کی خریداری میں مصروف تھے۔ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) نے اس حملہ کی ذمہ داری لی ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے۔ اس حملہ میں کرخضلع کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں جولائی 2016 میں ایک ٹرک بم حملہ ہواتھا جس میں 324افراد ہلاک ہوئے تھے۔2003 میں امریکہ کی قیادت میں ملک پر حملہ کے بعد سے عراق میں یہ سب سے خونریز حملہ تھا۔2016 کے دھماکہ کی ذمہ داری بھی داعش نے لی تھی۔ دونوں بم حملے ماہ رمضان میں ہوئے۔
داعش کی نیوز ایجنسی عماق نے منگل کو کرخمیں ہوئے حملہ کی ذمہ داری لی ہے۔ کرخ شیعہ اکثریتی ضلع ہے۔ یہ دونوں دھماکے ،جن کی داعش نے ذمہ داری لی ہے،چند گھنٹے کے فرق سے ہوئے۔

Title: twin car bomb attack in baghdad 27 people killed | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply