لیبیا میں کار بم دھماکہ میں 22 افراد ہلاک

بن غازی: لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں آج سکیورٹی دستہ کو نشانہ بنا کر کیے گئے ایک کار بم دھماکے میں 22 افراد کی موت ہو گئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔
فوج اور طبی محکمہ کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔ دھماکہ ایک رہائشی علاقے میں ہوا۔ یہ گوارشا وہ علاقہ ہے جہاں لیبیا کی موجودہ حکومت کی وفادار فوج اور اسلامی بنیاد پرستوں کے درمیان مسلح لڑائی چل رہیہے۔ انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے ایک ویب سائٹس پر بیان جاری کر کے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔
دو سال پہلے مشرقی کمانڈر خلیفہ حیفتار کے ذریعہ باغی شوریٰ کونسل کے خلاف چلائی گئی مہم کی وجہ سے بن غازی میں مسلسل تشدد بڑھ رہا ہے۔ یہاں عام طور پر کبھی کبھار ہی کار بم دھماکے ہوتے ہیں، تاہم، آج کے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ یہ حملہ سکیورٹی دستہ کی خصوصی فورس نیشنل آرمی کی ایک یونٹ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
لیبین نیشنل آرمی کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔ واضح ر ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں مخالف دھڑوں کی طرف سے انتظامیہ کے اوپر قبضہ کرنے کے بعد سے خلیفہ حیفتار کی فوج مشرقی لیبیا میں 2014 سے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty two killed in benghazi car bombing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply