میانمار طیارہ حادثہ کے مسافروں کی مزید 26 لاشیں پائی گئیں، لاشوں کی تعداد بڑھ کر59ہوئی

سنگا پور: میانمار میں پرواز کے بعد لاپتہ ہوئے فوجی طیارے میں سوار 26 اور لوگوں کی لاشیں ملی ہیں۔ طیارے میں فوجیوں اور ان کے خاندان کے اراکین اور طیارے کے عملے سمیت 122 افراد سوار تھے۔ میانمار کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کل 26 اور لوگوں کی لاشیں ملی ہیں۔ اس طیارے میں سوار اب تک 59 لوگوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں 27 مرد، 23 خواتین اور نو بچے شامل ہیں۔ ایجنسی کے مطابق موسم ٹھیک ہونے کے بعد کل تلاشی مہم کے لئے بحریہ کے نو جہاز، فوج کے پانچ طیارے اور دو ہیلکاپٹروں کو لگایا گیا۔
اس کے علاوہ ڈاکٹروں اور ہنگامی صورتحال کے حکام سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کو اس مہم میں لگایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ میانمار کی فوج کا ایک ہوائی جہاز گزشتہ بدھ کو جنوبی ساحلی شہر میئک سے ینگون کے لئے پرواز بھرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔چین کے ذریعہ بنائے گئے مال ڈھونے والے طیارے وائی 2-800نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر چھ منٹ ( ہندوستانی وقت کے مطابق 12 بجکر چھ منٹ) پر پرواز بھری تھی۔ ہوائی جہاز پرواز کے 29 منٹ بعد داوئی شہر سے تقریباً 70 کلو میٹر دور انڈمان سمندر کے اوپر 18 ہزار فٹ کی اونچائی پر تھا، تبھی اس کا کنٹرول پینل سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty six more bodies found from missing myanmar military plane in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply