چین میں ایک ہوائی جہاز میں جھٹکے لگنے سے26 مسافر زخمی

شنگھائی:جنوبی مغربی چین کے کون منگ شہر میں گزشتہ رات ایک ہوائی جہاز میں جھٹکے لگنے سے اس میں سوار کم از کم 26 مسافر زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسیژنہوا کی رپورٹ کے مطابق پیرس سے کون منگ آ رہے چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے طیارے کا ایئر پورٹ پر اترتے وقت زبردست جھٹکا لگا، جس سے اس میں سوار مسافروں کے سر سامان رکھنے والے اوپری لاکروں سے ٹکرا گئے اور سامان ان پر گر پڑے۔
حادثے میں 26 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں چار کی حالت نازک ہے۔ چین ایسٹرن ایئر لائنز نے اپنے سرکاری وابو اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں زخمیوں کی تفصیلی معلومات کی تصدیق کئے بغیر کہا کہ طیارے میں سوار مسافروں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty six injured as chinese flight hits turbulence in china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply