شمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف ترکی کے فضائی حملے میں 20 ہلاک

استنبول:ترکی کی فضائیہ نے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے کارکنوں کے خلاف شمالی عراق میں ہوائی حملے کیے جس 20 باغی مارے گئے ہیں۔
ٹیلی ویڑن چینل این ٹی وی نے آج بتایا کہ فوج نے شمالی عراق کے پہاڑی علاقوں میں پی کے کے کے ٹھکانوں کو کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے۔ ان علاقوں میں پی کے کے قیادت کے کیمپ ہیں۔ ان حملوں میں 20 باغی مارے گئے ہیں۔
جس کے باعث ترکی کو ہمہ وقت خطرے کا سامنا رہتا ہے۔ گزشتہ تین دہائی کے دوران کرد باغیوں نے ترکی میںکئی دہشت گردانہ حملے کئے ہیں۔ گذشتہ جمعہ کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک فضائیہ کے سابق سربراہ جنرل آقین اوزترک اور دیگر25سابق جنرلوں اور متعدد سپاہیوں کو گرفتار کر لیا گیاتھا۔
اسے بھی کرد باغیوں کی سازش سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty killed after turkey carries out airstrikes against kurdish militants in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply