داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کی گئی بمباری میں27 دہشت گرد ہلاک

دبئی: امریکہ کی قیادت میں اتحادی فوج نے عراق کے مغربی صوبہ انبر میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے جس میں کم از کم 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی فوج کے کمانڈر نعمان نے بتایا کہ اتوار کے روز امریکی اتحادی فوج نے شام کی سرحد کے پاس القیوم شہر میں ایک انٹرنیٹ کیفے پر فضائی حملہ کیا جس میں داعش کے 20 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گرد کیفے کو اپنے ہیڈکوارٹر کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ مسٹر نعمان نے کہاکہ ایک دیگر فضائی حملہ عنہ شہر میں کیا گیا جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے اور داعش کے ایک اڈے کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی ایک دیگر گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور مارا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty islamic state members killed in coalition airstrike western anbar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply