بحرین میں داعش کی شاخ قائم کرنے کے جرم میں 24 افراد کو قید کی سزا

دبئی: بحرین کی ایک عدالت نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کی شاخ قائم کرنے کے الزام میں گزشتہ روز 24 افراد کو15سال تا عمر قید کی سزا سنائی جن میں سے 13 بحرین کے ہی شہری ہیں۔
استغاثہ نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو سزا سنائی گئی ہے ان میں سے ایک کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔ جبکہ باقی ملزمان کو 15- 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ تاہم سزا یافتہ 24 میں سے صرف آٹھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
باقی 16 فرار ہیں۔ انہیں ان کے غائبانہ میں سزا سنائی گئی ہے۔ استغاثہ احمد الحمادی کے مطابق سیل کے سرغنہ اور دو دیگر افراد کے خلاف داعش میں بھرتی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty four sentenced to jail for forming is cell in bahrain in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply