عراقی فوجوں نے 24داعشی انتہا پسندوں کو ہلاک کر کے ایک بڑا علاقہ بازیاب کرا لیا

رمادی(عراق):ایک صوبائی سیکورٹی ذریعہ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے زبردست کارروائی دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے داعش کے24انتہا پسندوں کا مار گرایا اور عراق کے مغربی صوبہ عنبر کے دارالخلافہ رمادی کے قریب کے علاقہ زنکورا کو ان کے قبضہ سے چھڑا لیا۔
فوجیوں اور سنی قبائلی جنگجوو¿ں نے عراقی اور امریکی قیادت والے جنگی طیاروں کے مدد سے داعش انتہا پسندوں کو عراقی دارالحکومت بغداد سے110کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع رمادی کے شمال مغرب کے زنکورا علاقہ سے مار بھگایا۔فوج نے یہاں 14 داعش انتہا پسندوں کو ہلاک اور ان کی پانچگاڑیوں تباہ کرکے علاقہ پر قبضہ بحال کرنے کے بعد ایک عمارت پر عراقی پرچم لہرا دیا۔
دریں اثنا فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے مغربی رمادی کے زوویہ علاقہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمبری کر کے داعش کی تین بکتر بند گاڑیوں کو تبال اور 10انتہا پسندوں کو ہلاک کر دیا۔عرقاقی حکومتی فوجیں کئی مہینوں سے عراق کے سب سے بڑے صوبہ عنبر کے کئی کلیدی شہروں اور قصبات کی بازیابی کے لیے داعش کے انتہا پسندوں سے، جنہوں نے عنبر کے ایک بڑے حصے پر قابض ہونے کے بعد بغداد کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تھی، جنگ کر رہی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty four is militants killed security forces free area in iraqs anbar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply