جنوبی یمن کے ایک گاؤں پرسعودی اتحاد کے طیاروں کی بمباری ،20 ہلاک

دبئی:یمن کے جنوبی علاقہ کے ایک گاؤں میں سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم سے کم 20 یمنی شہریوں کی موت ہوگئی، جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع مسلح حوثی تحریک کے اہلکاروں اور سرکاری حکام نے آج دی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صوبہ تعز کے ایک گاؤں گزشتہ روز ہونے والی اس بمباری میں جولوگ نشانہ بنے ہیں وہ جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے شہری تھے۔ یمن کی عالمی حمایت یافتہ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت 20 لوگ حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
تاہم، حملے کے بارے میں حکومت نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔ یمن کے حقوق انسانی کے وزیر محمد اصغر اس حملے کی سرکاری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ حوثی تحریک کے ترجمان محمد عبد السلام نے اس حملے کو انسانیت سوز کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ سرکاری فوج سعودی اتحادی افواج کے ساتھ علاقے میں ایک اہم فوجی اڈے پر قبضے کے لئے کئی مہینوں سے برسرپیکار ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twenty civilians killed in yemen air strike un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply