افغان جنگی طیاروں کی بمباری میں12طالبان ہلاک

فیض آباد(افغانستان): ایک فوجی ترجمان کے مطابق ملک کے شمالی بدخشاں، فریاب اور سری پل صوبوں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر افغان جنگی طیاروں نے فضائی بمباری کی جس میں کم از کم12طالبان ہلاک ہو گئے۔
شمالی خطہ میں ترجمان نصرت اللہ جمشیدی نے مزید بتایا کہ حکومتی جنگی طیاروں ،بشمول جنگی ہیلی کاپٹر نے پیر کو علی الصباح بدخشاں صوبہ کے وردوج شہر میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں6باغی ہلاک ہو گئے۔
اسی قسم کے حملوں میں جنگی طیاروں نے فریاب کے شیریں تگاب ڈسٹرکٹ میں طالبانی اڈوں پر بمباری کی جس میں چار انتہا پسند ہلاک ہوئے۔پیر کی صبح ہی سری پل صوبہ کے سنگ چارک ضلع میں طالبان کے ٹھکانوں پر جنگی ہیلی کاپٹروں کے حملوں میں مزید دو انتہاپسند مارے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twelve taliban militants killed in air strikes in northern afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply