ترکی میں طلبا کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 12 ہلاک

انقرہ: سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی ترکی کے صوبہ ادانہ میں ایک ہاسٹل کے ڈور میٹری میں آگ لگ گئی جس میں 11 طالبات سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
ترکی کے یورپی یونین امور کے وزیر عمیرسیلک نے ٹیلی ویژن پر براہ راست نشریات میں کہا کہ سکنڈری اور ہائی اسکول کی طالبات کے ہاسٹل میں آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ مسٹر عمیر سیلک نے بتایا کہ آگ میں کم از کم 22 دیگر لڑکیاں جھلس گئی ہیں۔ مرنے والے لوگوں میں ہاسٹل میں کام کرنے والی ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ٹیلی ویژن دکھائے جانے والی فوٹیج میں ہاسٹل کی کثیر المنزلہ عمارت کی چھت سے آگ کی لپٹیں اٹھتی ہوئی دکھائی دیں۔ فوٹیج میں فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twelve killed as students dormitory in turkey catches fire in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply