فلپائن میں ”ہائیما“ طوفان کا قہر، 12 ہلاک

فلپائن میں ”ہائیما“ طوفان کا قہر، 12 ہلاک
بینگویٹ ، ہانگ کانگ:فلپائن میں ”ہائیما طوفان“نے خوفناک تباہی مچائی ہے اور اس کی وجہ سے 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ فلپائن کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں یہاں آنے والا یہ سب سے زیادہ خوفناک طوفان ہے۔
اس کی وجہ سے کھیتوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور شمالی علاقہ میں ہزاروں ایکڑ کھیت برباد ہو گئے ہیں۔ قومی آفات سے نمٹنے والی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ریکارڈو جلاد نے بتایا کہ کارڈلیرا علاقے میں ہی آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ ہاگیان میں شدید بارش اور 225 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آئے طوفان کی وجہ سے 50 سے 60 ہزار ہیکٹر کھیت برباد ہو گئے۔
2013 میں ہییان نامی طوفان نے یہاں تباہی مچائی تھی جس کی زد میں آکر کم از کم چھ ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس طوفان میں اربوں روپے کی جائیداد کا بھی نقصان ہوا تھا۔ یہ طوفان ہانگ کانگ کی طرف بڑھ رہا ہے اور دوپہر تک اس کے وہاں پہنچ جانے کی توقع ہے۔ہائیما طوفان قریب 63 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہانگ کانگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔