حوثیوں نے سعودی ملٹری ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ، 4 افسران سمیت21فوجی ہلاک

صنعا: آزاد ابلاغی ذرائع کے مطابق یمن کے شہر مارب میں حوثی فورسز نے سعودی عرب کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے جس سے ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار4 افسران سمیت 21 فوجی ہلاک ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق سعودی فورسز کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جنگی آپریشن میں حصہ لے رہا تھا تاہم بعض میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثاتی طور پر تباہ ہوا ہے۔
تاہم سعودی عرب کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد دو برس سے یمن میں حوثی مجاہدین کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مصروف ہے۔یمن میں زیادہ تر ہلاکتیں سعودی اتحاد کی فضائی کارروائیوں میں ہوئی ہیں جبکہ یمن میں اس وقت غذائی قلت کا شدید بحران ہے اور ملک کی 70فیصد آبادی کو کھا اشیا ئے خورد و نوش کی اشد ضرورت ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twelve killed after saudi military helicopter shot down in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply