قندوز میں افغان سپاہیوں نے 12 ساتھی فوجیوں کو ہلاک کر دیا

قندوز:افغانستان کے شمالی شہر قندوز کی ایک فوجی چوکی میں ساتھی فوجیوں نے ہی 12 افغان فوجیوں کو قتل کردیا۔ اندرونی عناصر کا یہ تازہ ترین حملہ اس وقت ہوا جب افغان فوجی گہری نیند میں تھے ۔
قندوز کے سینئر پولس کمانڈر شیر عزیز نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ مشتبہ وابستگی رکھنے والے دو فوجی جوان دیر رات کو واردات انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے اور طالبان جنگجوؤں کے ساتھ مل گئے۔ یہ چوکی قندوز شہر مضافات میں واقع تھی۔
اندرونی عناصر کے حملوں کے سبب افغان فوج کے ساتھ ہی بین الاقوامی افواج کی پریشانیا ں اور بڑھ گئی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Twelve afghan soldiers killed by fellow soldiers in kunduz province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply