افغانستان کے ہلمند صوبہ میں دھماکہ، ٹی وی رپورٹر ہلاک

لشکرگاہ (افغانستان):فغانستان کے جنوبی ہلمند صوبے میں آج سڑک کے کنارے نصب بم کے پھٹ جانے سے ایک ٹی وی رپورٹر ہلاک ہوگیا۔ مقامی سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق یہ دھماکہ صوبائی دارالخلافہ لشکر گاہ میں ہوا ۔
ہلاک ہونے کی شناخت افغان ٹیلی ویڑن اسٹیشن اریانا نیوز کے رپورٹر نعمت اللہ ظہیر کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے دوسرے صحافی دوستوں کے ساتھ وہاں سے گزر رہے تھے کہ لشکرگاہ کے باہر پولیس نے انہیں روکا اور انہیں دوسری سمت میں مڑنے کے لیے کہا۔
جیسے ہی ان کی کار مڑی تو سڑک پر رکھے بم کے پھٹنے سے ان کی موت ہو گئی۔ افغانستان میں اس سال اب تک 11 صحافی مارے جا چکے ہیں۔ اریانا نیوز نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ اس نے ایک رپورٹر نعمت اللہ ظہیر کو ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے کھو دیا۔
ملک کے چیف ایکزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے ظہیر کی ہلاکت کی مذمت کی اور کہا کہ ظہیر کی موت ملک کے جنوبی صوبوں کا ایک بڑا نقصان ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tv reporter killed in an explosion in helmand province of afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply