ترکی اور امریکی فوجی سربراہان کا رقہ کی بازیابی اور فتح اللہ غلین کی حوالگی کے عمل پر تبادلہ خیال

انقرہ:امریکہ اور ترکی کے فوجی سربراہان نے اتوار کے روز ترکی کے دارالسلطنت انقرہ میں ملاقات کی اور شام کے رقہ شہر کو دولت اسلامیہ فی العراق وا الشام (داعش) کے تسلط سے بازیاب کرانے کے لیے اس کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکی فوج نے بیان جاری کرکے بتایا کہ ترکی کے فوجی سربراہ ہلوسی اکر اور ان کے امریکی ہم منصب جوزف ڈنفورڈ نے شام کے رقہ کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کرانے کی امریکی حمایت یافتہ شام ڈیموکریٹک فوج کی امریکی فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائی شروع کرنے کے بعد یہ ملاقات کی۔
میٹنگ کے دوران عراق کے موصل میں بھی داعش کے خلاف کارروائی کرنے کی حکمت عملی پر غور و خوضکرنے کے ساتھ ساتھ بھگوڑے مبلغ فتح اللہ غولین کی حوالگی کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish us military chiefs discuss raqqa in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply