لیبیا میں گرفتار کیے گئے ترک ملاح استنبول پہنچ گئے

انقرہ: لیبیا میں کمانڈرر خلیفہ بلقاسم حفترکے وفا دار فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار ترکی کے چھ ملاح آج منگل کے روز وطن واپس آگئے۔لیبیا کے دارالخلافہ طرابلس سے ترک دارالسلطنت استنبول پروا زکرجانے والے ملاحوں کی شناخت ا نور کاکر،محمد الماس ارباسی، ایوب ارلمعاذ، نیک متین ضمیران، ایرین کاکر اور بیرول کوتلو کے طور پر کی گئی ہے۔

انور کاکر نے کہا کہ میرا انٹرنیٹ محدود ہے اس لیے جتنا ممکن ہو سکا میں انی فیملی سے رابطہ کر سکا۔میں گھر والوں سے یہی کہتا رہا کہ مٰں بخیر و عافیت ہوں۔ ہم بہت باتیں کرتے تھے لیکن میں نے کوشش کی کہ اپنی پریشانیاں اور صعوبتیں انہیں نہ بتاؤں۔

ایوب الماس نے کہا کہ اللہ صدر اردوغان ، وزیر خارجہ اور ترک سفیر متعین لیبیا سے راضی ہوجائے اور ان پر اپنی رحمتوں کی بارش کرے ۔وہ واقعتاً ہمارے معاملہ کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے تھے اورپوری طرح ہمارا معاملہ طے کرنے میں لگے تھے۔

لبیا میں ہمارے باس مسٹر سمیر نے بھی ہمارا بھرپور خیال رکھا۔اللہ ان سب کو اس کا بہترین اجر و ثواب دے۔ہمارے ملک جیسا کوئی ملک نہیں ہے۔28جون کو حفتر کے ترجمان احمد المسارئی نے لیبیا سے ترکی کے لیے کمرشیل پروازوں پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حفتر نے اپنی فوج کو ترک جہازوں اور ملک میں اس کی تنصیبات و اداروں پر حملہ کرنے کاحکم دیا ہے۔

جواب میں ترکی نے انتباہ دیا تھا کہ اگر ترکوں کو رہا نہ کیا گیا تو حفتر کی فوجوں کو نشانہ بنانے میں ترکی حق بجانب ہوگا۔وزارت نے حفتر کے فوجیوں کے ہاتھوں ان ترکوں کی گرفتاری کو ٹھگی اور قزاقی سے تعبیر کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish sailors detained in libya arrive in istanbul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.