روس نے عراق اور شام میں ترکی کی بمباری کو بین حکومتی تعلقات کے اصولوں کے منافی قرار دیا

ماسکو: روس نے عراق اور شام میں ترکی فوج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے بین الحکومتی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے- روسی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔ بیان کے مطابق روس نے اس واقعہ کے سلسلے میں سب سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ ترکی کے جنگی طیاروں نے بدھ کو شمالی عراق میں کرد دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔ ترکی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگل کو فوج کی ایک مہم کے تحت عراق کے سنجار اور شام کے شمالی حصے میں 70 دہشت گردمارے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish raids in iraq syria unacceptable russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply