ترکی میں فتح اللہ گولن حامی حکومتی ملازمین کی برطرفی و معطلی کا سلسلہ جاری ،تیرہ ہزار پولس اہلکار معطل

انقرہ:ترک حکام نے امریکہ مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے کے الزام میں 12801 پولیس اہلکاروں کو ان کی ڈیوٹی سے معطل کردیا ہے۔ یہ اطلاع پولیس ہیڈکوارٹر نے آج دی ہے۔
گولن پر جولائی میں حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کی سازش تیار کرنے کا الزام ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں 2532 پولیس سربراہ شامل ہیں۔ترکی پہلے ہی ایک لاکھ سے زائد سول سرونٹس ، ٹیچرس ، ججوں، وکلاء اور دیگر سرکاری ملازمین کوبرطرف یا معطل کرچکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish police suspends 12801 personnel over alleged links to gulen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply