ترک پولس کارروائی میں5 مشتبہ داعش دہشت گرد ہلاک

استنبول:(رائٹر) ترک پولیس نے وسطی ترکی کے صوبہ کونیہ میں ایک مکان پر دبش دے کر دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ غیر سرکاری دوگان خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکی کی اسپیشل پولس فورسز نے بدھ کو علی الصباح صوبہ کونیا کے میرام شہر میں ایک مکان پر چھاپہ مار کران دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
اس کارروائی کے دوران چار پولیس والے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان پر شبہ ہے کہ وہ ناکام فوجی بغاوت کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے اس ہفتہ ہونے والی تقریبات پر حملہ کی سازش رچ رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish police kill five suspected daesh militants in konya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply