ترکی پولیس کی کارروائی میں داعش بمبار ہلاک

انقرہ: ترکی کی پولیس نے داعش کے ایک خود کش حملہ آور کو جو دارالحکومت انقرہ میں خود کش حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ہلاک کردیا ہے۔ یہ اطلاع آج انقرہ شہر کے گورنر نے دی۔
پولیس نے انقرہ کے نواح میں واقع ایک عمارت کی نویں منزل پر کل رات مشتبہ حملہ آور کو پکڑنے کے لئے چھاپہ مارا۔ پولیس نے اس سے ہتھیار ڈالنے کیلئے کہا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی اور وہ مارا گیا۔
داعش کا شدت پسند خود کش حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا اور اس نے اس کے لئے پارلیمنٹ کی پرانی عمارت اور دیگر مقام کی ریکی بھی کی تھی۔اس کا منصوبہ 29 اکتوبر کو حملے کی تھی۔ پولیس نے اس کے پاس سے دھماکہ خیز مواد، چھڑیں اور امونیم نائٹریٹ برآمد کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: turkish police kill daesh suicide bomber in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply