ترکی میں داعش کے 40 مشتبہ انتہا پسند گرفتار

استنبول:ترک پولیس نے استنبول میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے تعلق رکھنے کے الزام میں آج 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ یہ اطلاع ترک سرکار کی خبررساں ایجنسی اناطولے نے دی ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے استنبول کے فتیحہ ضلع میں 23 ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر افغانستان، ایران، عراق اور آذربائیجان کے 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان میں سے کچھ شام کے لڑائی والے علاقے میں گئے تھے۔
ترکی میں گذشتہ ایک سال سے داعش اور کرد انتہا پسند متواتر خود کش حملے کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی نے پہلی مرتبہ اپنی سرحد سے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیلنے اور کردوں کی کو اپنے علاقہ پر قبضہ کرنے سے روکنے کیلئے شام میں بڑے پیمانے پر اپنی فوجی مہم شروع کر رکھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish police detain 40 suspects in daesh operations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply