استنبول دہشت گردانہ حملے کے بعد ملزموں کی تلاش مہم کے دوران 568افراد حراست میں

انقرہ :ترکی کے شہر استنبول میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر ہوئے خودکش حملے کے الزام میں باغی تنظیم کردش ورکرز پارٹی(پی کے کے)سے تعلق رکھنے والے 568لوگوں کوحراست میں لیا گیا ہے۔
ترکی کے وزارت داخلہ نے کل ایک بیان جاری کرکے کہا کہ دھماکے کے بعد ملزمین کی تلاش میں ملک کے 28صوبوں میں مہم چلائی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت گزشتہ دو دنوں میں پی کےکے سے منسلک 568لوگوں کوحراست میں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ایک فٹ بال اسٹیڈیم کے باہر ہفتے کو خودکش بم دھماکے میں 30پولیس افسروں سمیت 44افراد کی موت ہوگئی اور 155دیگر زخمی ہوگئے۔اسٹیڈیم کے باہر جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت ترکی کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ چل رہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish police arrest 568 people after terrorist attack in istanbul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply