ترکی کے پارلیمانی کمیشن نے آئین میں ترمیم کے بل کے مسودے کو منظور ی دے دی

انقرہ: ترکی کے پارلیمانی کمیشن نے ملک کے آئین میں تبدیلی کے قانون کے مسودے کو آج اپنی منظوری دے دی اور اس کی منظوری کے بعد اب جنرل اسمبلی اس پر غور کرے گی۔ جنرل اسمبلی کے غور کے بعد ریفرنڈم کرایا جائے گا۔
آئین میں تبدیلی کے مسودے میں صدر کے حقوق میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آئین میں تبدیلی کے قانون کو منظوری مل جانے کے بعد صدر طیب ارودغان کو عاملہ کے حقوق مل جائیں گے جس کے لئے وہ طویل عرصہ سے مطالبہ کر رہے ہیں۔ پارلیمانی کمیشن نے آئین میں تبدیلی کے قانون کے مسودے کی منظوری 17 گھنٹے کی بحث کے بعد آج دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish parliamentary commission approves constitutional change draft law in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply