شام میں ترک فوج کی ایک ہفتہ کی کارروائی کے دوران 71 کرد انتہا پسند ہلاک

انقرہ: شمالی شام میں کردوں کی پارٹی پیپلز پروٹیکشن یونٹ(وائی پی جے) کا اثر و رسوخ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ترکی کی فوج نے منبیج میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور گذشتہ ہفتے ایک مہم کے دوران شامی کرد وائی پی جی ملیشیا اور اس کے معاون پی کے کے سے تعلق رکھنے والے 71 انتہاپسندوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ اطلاع آج ترک فوج نے دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے اپنی سرحد سے ملحق شام کے علاقے میں ایک مہم شروع کی تھی۔ فوج نے کہا کہ وہ ضرورت پڑنے پر وہاں علاقہ پر قبضہ روکنے کے لئے امریکی حمایت یافتہ وائی پی جی پر بھی حملہ کرسکتی ہے۔ ترکی ایک عرصے سے وائی پی جی کو شام کے منبیج شہر سے نکال کر فرات ندی کے مشرقی کنارے کی طرف بھیجنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish military says 71 kurdish fighters killed in syria in last week in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply