ترک فوج کی کارروائی میں56داعش انتہا پسند ہلاک اور104ٹھکانے تباہ

انقرہ:ترک فوج کے ایک بیان کے مطابق شام کے الباب شہر اور آس پاس کے علاقوں میں امریکہ کی حمایت یافتہ اتحادی افواج کے ہوائی حملے کی مدد سے ترکی کی فوج نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے 56 انتہاپسندوں کو مار گرایا۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ فوج نے داعش کے104 ٹھکانوں بشمول عمارتوں اور گاڑیوں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔ فوج نے بتایا کہ اتحادی افواج کے ہوائی حملوں میں گیارہ انتہاپسند مارے گئے ا جبکہ باقی انتہاپسند الباب میںکارروائی کے دوران توپ کے گولوں اور مسلح تصادم میں مارے گئے۔

Title: turkish military says 56 is militants killed in syria | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply