شام میں ترک و امریکی اتحادی فوج کی کارروائی میں 44داعش انتہا پسند ہلاک

استنبول: ترک فوج کے بیان کے مطابق شام کے شہر الباب میں ترک اور امریکی فوج کے قیادت میں کی گئی فضائی کارروائی میں دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش ) کے 44 لڑاکے مارے گئے ۔
ترک فوج نے کہا کہ الباب میں فوجی مہم کے دوران ہونے والے مسلح تصادم میں 15 دہشت گردمارے گئے ہیں جبکہ امریکی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں29 ہلاک اور 4عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔
شامی فوج نے بتایا کہ علاقے میں بارودی سرنگوں اور بم دھماکہ کرنے کی کوششوں کے دوران ایک ترک فوجی ہلاک اور دو جنگجو زخمی ہو گئے۔ اس درمیان فوج نے الباب کے رہائشی علاقوں کے بیشتر مقامات پر قبضہ کر لیا ہے۔

Title: turkish military says 44 islamic state militants killed in syria | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply