ترک فوج کی کارروائی میں 32داعش دہشت گرد مارے گئے

انقرہ:ترکی کی فوج اور شامی باغیوں کے جنگجوؤں نے شمالی شام میں تازہ فوجی کارروائی میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام( داعش) کے 32دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ترکی کی فوج نے آج ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
فوج کے مطابق شمالی شام میں گزشتہ 24گھنٹوں میں باغیوں کے گروپوں کی مدد سے ترکی کی فضائیہ نے الباب اور بجاگ علاقوں میں داعش کے 21ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ان میں ان کے بنکر اور گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
ترکی کی فوج نے گزشتہ چارماہ سے زیادہ وقت سے داعش کے انتہا پسندوں کو سرحدی علاقوں سے کھدیڑنے کے لئے آپریشن ”یوفریٹس شیلڈس“چلایا ہوا ہے۔گزشتہ کچھ وقت سے فوج الباب شہر کے مختلف حصوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish military says 32 is militants killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply