عراق پر ترکی کا فضائی حملہ 30کرد باغی ہلاک

انقرہ:شمالی عراق میں ترک فوج کے فضائی حملے میں 30 کرد باغی ہلاک ہوگئے۔ ترکی کی فوج نے آج دعویٰ کیا کہ ہلاک شدہ باغیوں میں کچھ چوٹی کے باغی بھی شامل ہیں۔ ترکی کی فوج نے بتایا کہ ڈرون اور جاسوسی طیاروں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر کل یہ حملہ کیا گیا تھا۔
گرمی کے موسم میں ترکی اور کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کے درمیان جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد ترکی کے طیاروں نے شمالی عراق کے قندیل میں پی کے کے کے ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے مسلسل فضائی حملے کئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish military says 30 kurdish militants killed in air strikes in northern iraq in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply