ترک فوج کی داعش کے خلاف مہم میں جرابلس پر بمباری

استنبول: ترک خصوصی فورسز نے امریکی اتحاد کے جنگی جہازوں کی مدد سے ترک شام سرحد پر دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردوں کے قلع قمع کے لئے بدھ کی صبح 4بجے سے فرات کلکانی نام سے فوجی آپریشن شروع کر دیا ۔
جس کے تحت اس نے دو گھنٹے کے دوران 63اہداف پر 224بم گرائے۔ سرکاری اناطولیہ ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا کہ ترک فوج کی شامی سرحدی قصبہ جرابلس پر اس گولہ باری میں12ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ جب داعش سے تعلق رکھنے والے ایک خودکش بمبار نے جنوبی شہر غازیانتیپ میں کردوں کی شادی کی تقریب میں خود کو دھماکہ سے اڑادیا تھا اور اس حملہ میں 54 افراد بشمول 22 بچے ہلاک ہوگئے تھے تبھی ترکی نے عہد کر لیا تھا کہ وہ اپنے سرحدی خطہ سے داعش کا مکمل طور سے صفایا کردے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish military launches operation in syrias jarablus to sweep isil in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply