ترک فوج کی کارروائی میں 48 دہشت گرد ہلاک،داعش کے 23ٹھکانے تباہ

استنبول:ترکی میں فوج اور ایئر فورس نے کل ایک مشترکہ مہم میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے 48 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترک فوجی جنرل اسٹاف کے ایک بیان کے مطابق ترکی کے جنگی طیاروں نے ان مقامات پر زبردست بمباری کی جو داعش کے اہم اور مضبوط ٹھکانے ہیں۔
ان حملوں میں فوج نے بزاگاہ، سلفانیہ اور زمار امیہ میں داعش کے 23 ٹھکانوں کو تہس نہس کر دیا۔آپریشنیوفریٹس شیلڈ کے عنوان سے کی جارہی اس فوجی کارروائی میں فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فوج نے اس کام میں طیاروں کی مدد بھی لی تھی۔ فوج آئی ایس کنٹرول الباب شہر کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish military kills 48 daesh militants in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply