شمالی شام میں ترک فوج کی کارروائی میں داعش کے 44 دہشت گرد ہلاک

انقرہ: ترکی کی فوج نے آج بتایا کہ شمالی شام کے الباب قصبہ میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش )کے 44 دہشت گردہلاک اور 117 زخمی ہو گئے۔ فوج نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ داعش کے ساتھ لڑائی میں سات باغی بھی زخمی ہو ئے ہیں۔
داعش کے 117 ٹھکانوں پر توپ اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ شامی باغیوں نے، جن کی حمایت ترکی کی فوج کر رہی ہے، کئی ہفتوں سے ”فرات شیلڈ“ آپریشن کے تحت الباب کا محاصرہ کر رکھاہے۔
واضح رہے کہ ترکی نے شام سے متصل اپنی سرحدوں سے انتہاپسندوں اور کرد دہشت گردوں کو ہنکانے کے لیے فرات شیلڈ کے عنوان سے کارروائی شروع کی ہوئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish military kills 44 isis militants in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply