شام میں ترک فوج کے ساتھ تصادم میں داعش کے 18 دہشت گرد ہلاک

انقرہ:شام میں ترک فوج اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے انتہا پسندوں کے درمیان لڑائی میں داعش کے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔اس لڑائی میں ایک ترک فوجی بھی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
یہ اطلاع ترکی کی فوج نے ایک بیان میں دی۔ جنرل اسٹاف نے بتایا کہ ترک فوج نے داعش کے 75اہداف پر ہوئزر توپوں، ٹینکوں اور راکٹ لانچروں سے 275 فائر کیے۔
علاوہ ازیںامریکی اتحاد کے طیاروں نے شمالی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر نو فضائی حملے کئے جس سے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔امریکی اتحاد کرد فوجیوں کی حمایت میں فضائی حملے کررہا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish military kills 18 daesh militants in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply