شام میں ترک طیاروں کی بمباری میں160 سے 200 شدت پسندہلاک

انقرہ:ترکی کی فوج نے دعوی کیا کہ اس کے جنگی طیاروں نے شمالی شام میں ڈیموکریٹک یونین پارٹی (پی وائی ڈی) کے فوجی بازو کرد پیپلز پروٹکشن یونٹ(وائی پی جی) انتہا پسندوں کے18 ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر26فضائی حملے کئے جن میں 160 تا 200 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ترکی کی فوج نے آج ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ کل کئے گئے ان فضائی حملوں میں کرد ووائی پی جی انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر جو فضائی حملے کئے گئے ان میں9عمارتیں، ایک بکتر بند گاڑی کے علاوہ انتہاپسندوں کی چار گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
ان حملوں میں 160 سے 200 شدت پسند بھی مارے گئے۔ ترکی نے اگست میں اپنی فوج اور فضائی طاقت کا استعمال شام کے خلاف کرنا شروع کیا ہے۔
ترکی باغیوں کی مدد کر کے شام سے ملحق ملک کی سر حد سےدولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے شدت پسندوں کو بھگانے میں مصروف ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish jets kill 160 to 200 syrian kurdish militants in air strikes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply