ترک طیاروں کی بمباری میں شمالی شام میں داعش کے17ٹھکانے تباہ

دبئی: ترکی کے جنگی طیاروں نے فرات شیلڈ آپریشن کے تحت شمالی شام کے الباب صوبے میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے اس کے 17 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ ترکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق جنگی طیاروں نے اتوار کو الباب صوبے میں داعش کے قبضے والی دو عمارتوں پر 16 بم گرائے اور اس حملے میں اسکے 17 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔
ترکی فوج اور داعش کے درمیان جاری اس لڑائی میں ترکی کے دو فوجی بھی زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی فوجیوں کو ترکی کی سرحد کے نزدیک صوبے کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ترکی کی فوج شام میں داعش کے خلاف جنگ میں شامی فوجیوں کی مدد کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish jets destroys 17 is targets in northern syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply