ترکی، امریکہ اور عراق کے اعلیٰ فوجی افسران کا انقرہ میں 14دسمبر کو اجتماع

انقرہ: ترک فوج کے اعلان کے مطابق14دسمبر کو ترکی میں ترکی، امریکہ اور عراق کے اعلیٰ فوجی افسران کا3روزہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترکی کی فوج کے سربراہ جنرل حلوسی آکار کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹیل ، یورپ میں امریکی فوج کےکمانڈر جنرل کورٹیس اسکاپیروٹی اور عراق کے فوجی سربراہ جنرل عثمان غنیمی شرکت کریں گے۔ترک مسلح افواج سے جاری تحریری بیان کے مطابق تینوں ملکوںکے فوجی رہنما علاقائی حالات اور سلامتی سے متعلق امور پر غور وخوض کریںگے۔ یہ اجلاس دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف جنگ جیتنے کے عراق کے اعلان کے چند روز بعد ہو رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish iraqi us top soldiers to meet in ankara this week in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply