اردوغان حکومت نے15اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کو گرفتار کر لیا

انقرہ: ترکی میں پولیس نے کرد حمایت یافتہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ اے ڈی ای پی) کے 15 ممبران پارلیمنٹ بشمول پارٹی کے دو شریک چیرمینوںکو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دہشت گردی سے متعلق سازش میں گواہی دینے سے انکار کرنے کے الزام میں انقرہ میں رہنما صلاح الدین دیمتراس اور دیارباقر میں پھگین یکسیک دگ کے گھروں پر چھاپہ مارا۔
ترکی نے ایچ اے ڈپی ای پی پر کرد دہشت گرد گروپ پی کے ساتھ تعلقات ہونے کا الزام لگایا۔ پولیس نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر بھی چھاپہ مارا۔ چھاپہ کارروائی کے دوران تمام اہم راستوں کو بند کر دیاگیا۔ایچ اے ڈی ای پی ترکی کی 550 نشستوں والی پارلیمنٹ میں 59 نشستوں کے ساتھ تیسری سب سے بڑی پارٹی ہے۔
اور کہا جاتا ہے کہ صدر رجب طیب اردوغان خود کو تاحیات صدر بنوانا چاہتے ہیں اورترکی کو ، جہاں فی الوقت پارلیمانی طرز حکومت ہے، مصری طرز پر سامراجی صدارت میں بدلنا چاہتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish govt arrests 15 opposition mps in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply