ترک نائب وزیر اعظم نے استنبول نائٹ کلب حملہ آورکی گرفتاری پر پولیس کو مبارکباددی

ترک نائب وزیر اعظم نے استنبول نائٹ کلب حملہ آورکی گرفتاری پر پولیس کو مبارکباددی
استنبول:ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان کرتلمس نے سال نو کے موقع پر استنبول نائٹ کلب پر حملے کے ملزم کو گرفتار کیے جانے پر پولیس کو مبارکباد دی۔
حملہ آور کو گرفتار کئے جانے سے متعلق رپورٹیں میڈیا میں آنے کے بعد مسٹر کرتلمس نے ٹویٹر پر کہا”میں نائٹ کلب حملے کے مجرم کو گرفتار کیے جانے پر پولیس کو مبارکباد دیتا ہوں۔“
انہوں نے ٹویٹ کیا،”دہشت گردی اوراس کے پس پشت کارفرما طاقتوں کو ختم کرنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔