حادثہ کاشکار ترک طیارے کا بلیک باکس مل گیا

انقرہ: ایرانی سفیر متعین ترکی محمد ابراہیم تہیریان نے ترکی کے طیارہ کے ہلاک شدگان کے لواحقین سے گہرے دکھ و صدمہ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیان شب میں یہ طیارہ متحدہ عرب امارات سے براستہ ایران ترکی واپس جارہا تھاکہ خراب موسم کے باعث فضا میں ہی پھٹ گیا اور اس میں سوار تمام 11افراد ، جن میں ترکی کے ایک ارب پتی شخص حسین بصران کی بیٹی مینا بصران بھی شامل تھی ،ہلاک ہو گئے۔
اس طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے اور مزید تحقیقات کے لیے ترک حکام کو دے دیا جائے گا۔ مینا کی آئندہ ماہ شادی ہونا قرار پاچکی تھی۔حادثہ کا علم ہوتے ہی ترکی کے نمائندے مینا اور اس کی سہیلیوں کے گھر والوں کو لے کر شہر خورد ہوائی اڈہ پہنچ گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish crashed jets blackbox found in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment