حقوق انسانی کارکنوں کی گرفتاری پر جرمن حکومت کے ترجمان کا تبصرہ عدلیہ میں مداخلت :ترک وزارت خارجہ

استنبول: ترکی کی وزارت خارجہ نے آج کہا ہے کہ ترکی کے ذریعہ جرمنی کے ایک شہری سمیت حقوق انسانی کے چھ کارکنوں کی گرفتاری سے متعلق جرمنی کی حکومت کے ترجمان کے تبصرے ناقابل قبول اور ترکی کی عدلیہ میں مداخلت ہیں۔ جرمنی نے یوروپی یونین کی طرف سے ترکی کو ملنے والی امداد کومعطل کرنے کا کل امکان ظاہرکیا۔
اس سے قبل اس نے ترکی کے سفیر کو برلن طلب کرکے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترکی کے سربراہ سمیت چھ افراد کو گرفتار کئے جانے پر احتجاج درج کرایا۔
واضح رہے کہ ترکی کی ایک عدالت نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترکی کے ڈائریکٹر حقوق انسانی کے چھ کارکنوں کی دہشت گردوں کو مالی امدادہم گرفتاری کو درست قرار دیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترک ڈائریکٹر عدیل اسیر کو سات دیگر کارکنوں اور دو غیر ملکی ٹرینرزکے ساتھ 5جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish court arrests six human rights activists on terror charges in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply