کابینہ نے ترکی میں ایمرجنسی کی میعاد میں مزید تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی

انقرہ،:ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کورتولمس نے کہا ہے کہ ترک کابینہ نے صدر رجب طیب اردوغان کے خلاف گذشتہ سال جولائی میں فوجی بغاوت کے بعد نافذ کی گئی ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔ ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے کابینہ کو ملک میں ایمرجنسی میں تین ماہ کی مزید توسیع کی سفارش پر اس کی مہر تصدیق چاہی تھی۔
سلامتی کونسل کی سفارش کے بعد کابینہ نے اس حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کیا اور اس تجویز پر اپنی منظوری دے دی۔ ترکی میں گزشتہ جولائی ماہ میں بغاوت کی کوشش کئے جانے کے بعد ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish cabinet approves state of emergency extension in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply