ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والاترک تاجر امریکہ میں گرفتار

فلوریڈا: ایک ایران نژاد ترک تاجر ان الزامات میں گرفتار کر لیا گیا کہ اس نے اور کئی دیگر نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت ایران یا دیگر اداروں سے لاکھوں ڈالر کا مالی لین دین کرنے کی سازش رچی تھی۔
امریکی استغاثہ نے کہا کہ 33سالہ رضا ضراب اور اس کے ملازمین میں سے ایک کاملہ جمشیدی اور ایران کے بینک ملت کے ایک افسر حسین نجف زادے کے خلاف مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں فرد جرم داخل کی گئی ہے۔ضراب کو19مارچ کو میامی میں گرفتار کیا گیا تھااور21مارچ کو انہیں وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں وفاقی مجسٹریٹ جج نے ان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔
تاہم جمشیدی اور نجف زادہ جو دونوں ایرانی ہیں،فرار ہیں۔ ضراب کی جانب پہلی بار اس وقت توجہ گئی تھی جب دو ماہ پہلے ترکی میں اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔وہ دسمبر 2013کو عام ہونے والے اس رشوت اسکینڈل جس میں حکومت ملوث تھی اور بدعنوانی کے معاملات میں اصل مشتبہ تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish businessman zarrab arrested in us for evading iran sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply