ترک حمایت یافتہ شامی باغی داعش سے قباسین شہر بازیاب کرا نے میں کامیاب

عمان:شامی جنگجو گروپ نے قباسین شہر کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔ باغیوں کے مطابق حلب میں الباب شہر کے شمال مغربی علاقے میں واقع قباسین شہر کو داعش کے قبضے سے کل آزاد کرالیا گیا۔
اس کو داعش کا ایک مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ باغی گروپ احرار الشام کے کمانڈر ابو بلال نے بتایا کہ”ہمیں داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے بہت کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ جب ہماری فوج علاقے میں داخل ہونے کو تھی، تب وہاں کم دہشت گرد تھے۔ یہ الباب شہر کی حفاظت کا اہم راستہ تھا اور اب ہم کئی محاذوں پر دہشت گردوں سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں”۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں رہنے والے شہری پہلے ہی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ الباب شہر داعش کا ایک اہم علاقہ تھا۔ امکان ہے کہ اس علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد داعش کے دہشت گردوں کو وہاں سے مار بھگانے میں سرکاری فوج اور ترک حمایت یافتہ باغیوں کو آسانی ہوگی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish backed syrian rebels recapture town of dabiq from isis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply