سرحدی شامی شہر الباب میں داعش کا دہشت گردانہ حملہ،30 غیر فوجی ہلاک

انقرہ:ترک فوج نے پیر کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے انتہا پسندوں نے ترکی کی سرحد سے متصل شامی شہر الباب میں دہشت گردانہ حملہ کر دیا جس میں کم از کم 30 غیر فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے عام لوگوں کو شہر سے نقل مکانی کرنے سے باز رکھنے کے لئے یہ حملہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ چار ماہ سے جاری ترکی کے ”ڈھال فرات“ آپریشن کے تحت ترک فوجیوں کی پشت پناہی سے شامی باغیوں نے داعش کے زیر تسلط شہر الباب کا کئی ہفتوں سے محاصرہ کررکھا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Turkish army says islamic state attack in syrias al bab killed 30 civilians in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply